سونے کی قیمت میں یک مشت بڑا اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) روپے کی بے توقیری کے باعث پاکستان میں سونے کی قیمت میں یک مشت 5ہزار روپے فی تولہ اضافہ ہو گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کی اونچی پرواز جاری ہے، جس کے اثرات ہر چیز کی قیمت میں اضافے کی صورت میں نظر آ رہے ہیں، ایسا ہی آج سونے کے ساتھ ہوا جس کی قیمت میں اچانک 5 ہزار روپے کا اضافہ ہوا ہے۔
پاکستان میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے، یک مشت 5ہزار روپے کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 14 ہزار 500 روپے ہو گئی ، 10 گرام سونے کی قدر 4288 روپے اضافے سے ایک لاکھ 83 ہزار 900 روپے ،عالمی بازار میں سونے کی فی اونس قیمت 12 ڈالر بڑھ کر 1982 ڈالر ہوگئی ہے۔
دوسری جانب ڈالر کی اونچی اڑان جاری ہے ،انٹر بینک میں ڈالر 2 روپے 25 پیسے مہنگا ہوا، انٹر بینک میں ڈالر پہلی بار 287 روپے29 پیسے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا،گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 285.04 روپے پر بند ہوا تھا، ماہرین کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام میں تاخیر کے باعث روپے پر دباؤبڑھ گیا ،سیاسی غیر یقینی صورتحال پر بھی روپے پر منی اثرات ہورہے ہیں ۔