(24 نیوز )پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی (پی ایچ اے ) نےملازمین کو ماہ رمضان میں مالی معاونت کے حوالے سے بڑی خوشخبری سنا دی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق ملتان پی ایچ اے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ درجہ چہارم کے ملازمین کو 50ہزارسے1لاکھ تک کا قرضہ آسان اقساط پر دیا جائے گا،اس حوالے سے لکی ڈرا کے ذریعے 100 ملازمین کاانتخاب کیا جائے گا ، ملازمین کو قرضہ گھر اور موٹر سائیکل خریدنے کے لئے دیا جائے گا،لکی ڈرا کا انعقاد کل2بجے شمس پارک میں کیا جائے گا۔
ڈی جی پی ایچ اے ملتان آصف روُف خان کا کہنا تھا کہ ملازمین کی فلاح وبہبود کے لیے اقدامات کر رہے ہیں، نچلے طبقے کی بہتری کیلئے کام کرنا مشن ہے ۔