سابق وزیر اعظم عمران خان بڑی مشکل میں پھنس گئے

Apr 04, 2023 | 19:09:PM

(24 نیوز ) سابق وزیر اعظم عمران خان کی نااہلی کیلئے پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق جمعیت علماء اسلام نے عمران خان کو نااہل قرارا دینے کے لئے پشاور ہائی کورٹ میں رٹ دائر کر دی ہے ، سینئیر قانون دان کامران مرتضٰی کی وساطت سے جےیوآئی کے رہنما مولانا احمد علی نے عمران خان کے خلاف درخواست دائر کی ہے۔ 

 درخواست گزار نے عمران خان کو سرکاری وعوامی عہدے کیلئے نااہل قرار دینے کی استدعا کی  ہے، درخواست میں کہا گیا ہے کہ عمران خان نے دوران عدت بشریٰ بی بی سے شادی کی اور دوران عدت شادی غیرشرعی عمل ہے،اس عمل سے  عمران خان صادق و امین نہیں رہے ، نا اہل کیا جائے۔ 

مزیدخبریں