پریانکا چوپڑا نے بالی ووڈ سےمتعلق بیان کی وضاحت پیش کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک )عالمی شہرت یافتہ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے بالی ووڈ انڈسٹری سے متعلق کئی انکشافات کئے،تاہم اب وضاحت پیش کر دی۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا ان دنوں اپنی آنے والی پرائم ویڈیو سیریز "کیٹاڈل" کی پروموشن میں مصروف ہیں، اس دوران ان سے پوڈکاسٹ میں بالی ووڈ انڈسٹری سے متعلق کئے گئے انکشافات کے حوالے سے سوال کیا گیا کہ "انہوں نے بالی ووڈ انڈسٹری میں کام کے حوالے سے تجربات سے متعلق اب لب کشائی کیوں کی جب کہ وہ انڈسٹری چھوڑ چکی ہیں؟"
View this post on Instagram
پریانکا چوپڑا نے میزبان کے پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے بتایا کہ" آج میں اپنی زندگی میں ایک بہتر جگہ پر ہوں اور اس مقام پر پہنچ چکی ہوں جہاں سے واضح طور پر اور باآسانی اس بارے میں بات کرسکتی ہوں، اپنے جذبات کا کھل کے اظہار کرسکتی ہوں"۔
انہوں نے کہا کہ "پوڈکاسٹ کے دوران مجھ سے میری زندگی اور کیرئیر کے حوالے سے پوچھا گیا تھا کہ میں آج جس مقام پر ہوں وہاں تک کیسے پہنچی اور اس میں مجھے کیا مشکلات پیش آئیں، تو میں نے اس وقت سے آغاز کیا جب میں 10 برس کی تھی، پھر 20، 30 اور پھر 40 برس کی ہونے تک اپنی زندگی کے مختلف واقعات اور تجربات کا تذکرہ کیا, تاہم میرے ساتھ جو کچھ ہوا اسے معاف کرکے اپنی زندگی میں بہت آگے بڑھ چکی ہوں"۔
View this post on Instagram
یاد رہے کہ پریانکا چوپڑا نے گزشتہ دنوں پوڈ کاسٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا تھا کہ "کس طرح انہیں بالی ووڈ میں کام کرنے نہیں دیا گیا، ان کے لئے مشکلات کھڑی کی گئیں یہاں تک کہ انہیں گوشت کھانے پر مجبور کر دیا گیا"۔