(24 نیوز) مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ بہتر ہوتا لاڈلے بہروپیے کو شیروانی پہنا کر وزیراعظم ہاؤس میں بٹھا دیتے، قوم کا وقت اور پیسہ بچ جاتے۔
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اکثریتی ججوں کے مسترد کردہ مقدمے میں فیصلہ غیر آئینی ہے، آئین پر انا کا حاوی ہونا ملک کے لئے مہلک ثابت ہوتا ہے، ناقابل عمل حکم سے سیاسی و آئینی بحران مزید گہرا ہوگا۔
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ فیصلہ سپریم کورٹ کے ججوں کی اکثریت کے فیصلوں کے متصادم ہے، 2017 میں وزیراعظم نواز شریف کی نااہلی کے غیر آئینی سیاہ فیصلے سے ملک میں آج تک آئینی، سیاسی، معاشی بحران ہے، خمیازہ عوام بھگت رہے ہیں، جب سازش بے نقاب ہوتی ہے تو دیر ہوچکی ہوتی ہے، 6 سال بعد پھر سہولت کاری قبول نہیں۔