(ویب ڈیسک)وزیرخارجہ بلاول بھٹو ،ذوالفقار علی بھٹو شہید کی برسی کے موقع پر انہیں یاد کرتے ہوئے آبدیدہ ہو گئے۔
تفصیلا ت کے مطابق لاڑکانہ میں ذولفقار علی بھٹو کی برسی کے موقع پر بلاول بھٹو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ "4اپریل کودنیا قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو شہید کو یاد کرتی ہے،دنیا میں جاتاہوں تو مجھ سے پوچھتے ہیں آپ ذوالفقار علی بھٹو کے نواسے ہو؟لیکن جنہوں نے انکی ذات کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی آج لوگ ان کو نہیں جانتے،کون ہے مولوی مشتاق، کہاں ہے مولوی مشتاق،مولوی مشتاق کہاں دفن ہے؟ کیا اس کی برسی ہوتی ہے؟ کسی کو یاد ہے؟"
وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ "ہم شہید ذوالفقار علی بھٹو کو ہر روز یاد کرتے ہیں،چھوٹے چھوٹے لوگ آتے ہیں اور وہ سزائے موت کے فیصلے سنا کر چلے جاتے ہیں جبکہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کا عدالتی قتل ہوا ہے اور 12 سال سے صدارتی ریفرنس عدالت میں موجود ہے"۔
ان کا کہناتھا کہ "میں وزیراعظم سے کہتا ہوں آج ہی سپریم کورٹ کو ریفرنس بھیجیں اور یاد کراوئیں کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے مزدور اور کسان کو حقوق دلائے، آج کسان اور مزدور ذوالفقار علی بھٹو شہید کو یاد کرتے ہیں"۔
بلاول بھٹو نے اپنی والدہ اور سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کی بات کرتے ہوئے کہا کہ"شہید بی بی نے ہمیشہ عوام کے حق کیلئے آواز اٹھائی"۔