اسحاق ڈار نے ٹیکسٹائل انڈسٹری کے مسائل حل کرانے کی یقین دہانی کرا دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ٹیکسٹائل انڈسٹری کے مسائل حل کرانے کی یقین دہانی کرا دی۔
وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے پیٹرن انچیف اپٹما گوہر اعجاز کی سربراہی میں وفد نے ملاقات کی، جس میں گوہر اعجاز نے اسحاق ڈار کو ٹیکسٹائل سیکٹر کے مسائل سے آگاہ کیا۔
اپٹما کا کہنا تھا کہ ٹیکسٹائل انڈسٹری کی برآمدات کم ہو رہی ہیں، ٹیکسٹائل انڈسٹری کی ایل سیز نہیں کھل رہیں، ٹیکسٹائل انڈسٹری کے ٹیکس ریفنڈز جاری نہیں ہو رہے، ٹیکسٹائل انڈسٹری کو بجلی اور گیس کے مسابقتی نرخ فراہم نہیں کیے جا رہے۔