سپریم کورٹ کا فیصلہ آئین اور قانو ن کے تقاضوں پر پورا نہیں اترتا، راناثنااللہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اویس کیانی )وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ آج کا سپریم کورٹ کا فیصلہ قانون اور آئین پر پورا نہیں اترتا۔
تفصیلات کے مطابق 24 نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ اورپاکستان مسلم لیگ نے کہا ہےکہ سپریم کورٹ کا فیصلہ نہیں بلکہ سو موٹو نوٹس چار تین کی اکثریت سے خارج ہو چکا ہے ، آج کا آرڈر قابل عمل نہیں ہے ، سو موٹو پر قانون سازی ہوئی ہے جسے صدر دبا کر بیٹھے ہیں 14 دنوں بعد وہ قانون بن جائے گا ۔
رانا ثنااللہ کا مزید کہنا تھا کہ ان 3ججز کے خلاف ریفرنس کا آپشن بھی اپنایا جا سکتا ہے ، جب عدالت کا فیصلہ ہی نہیں ہے تو توہین عدالت کیسے ہو گی ؟جسٹس قاضی فائز عیسی کے فیصلے کو ختم کرنا بھی غلط ہے ایسا نہیں ہونا چاہیے اب دوسری طرف سے بھی ردعمل آئے گا ، ججز کے مابین لڑائی ہو رہی ہے اور اس کی تمام تر ذمہ داری چیف جسٹس پر ہے ، کابینہ نے قرار دیا ہے کہ یہ معاملہ چار تین کی اکثریت سے خارج ہو چکا ہے ،کل اتحادی جماعتوں کے سربراہان سے اس معاملے پر مشاورت ہو گی۔