سینئر صحافی نے اتحادی حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا، تاریخی چھترول کر دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک ) سینئر صحافی اعزاز سید نے کابینہ اجلاس کے حوالے سے تہلکہ خیز انکشافات کیے ہیں اور کہا ہے کہ کابینہ اجلاس کی خبریں خود لیک کی گئیں اور پھر اگلے روز تمام پارٹیوں کے وکیل عدالت بھی پہنچ گئے ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کے سیاسی حالات پر گہری نظر رکھنے والے سینئر صحافی اعزاز سید نے اپنے وی لاگ میں انکشاف کیا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے فوراً بعد شہباز شریف نے کابینہ اجلاس طلب کیا اور پھر خود ہی خبریں لیک کی گئیں کہ ہم نے عدالت کا فیصلہ مستردکر دیا ہے، بھئی کیسے آپ فیصلہ مسترد کر سکتے ہیں آپ فیصلہ مستردکر سکتے ہی نہیں ، سینئر صحافی نے سیاستدانوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ اتنے دو نمبر لو گ ہیں کہ کچھ روز قبل انہوں نے خبریں چلوائیں کہ ہم نے عدالت کا بائیکاٹ کر دیا ہے اور اگلے روز جے یو آئی ف ، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن ) سمیت تمام جماعتوں کے وکیل عدالت میں پیش ہو چکے تھے ، ان کی شکلیں ہی نہیں ہیں کہ یہ ایک طرف کھڑیں ہوں۔
اعزاز سید کا مزید کہنا تھا کہ کابینہ سپریم کورٹ کے فیصلے کو مسترد کر ہی نہیں سکتی، آپ کو بینچ پر اختلاف ہو سکتا ہے آپ کو چیف جسٹس عمر عطا بندیال پر بھی اعتراض ہو سکتا ہے ان پر اعتراض عائد ہوئے بھی ہیں اور ممکنہ طور پر مزید بھی عائد کیے جائیں گے لیکن جو کام آپ نہیں کر سکتے وہ عدالتی فیصلے کو مسترد کرنا ہے، آپ اسے مسترد نہیں کر سکتے ، اب فیصلہ ہو گیا ہے، ا س سے آگے کی بات ہو گی۔