(وقاص احمد)سانگھڑ میں ہینڈپمپ کا زہریلا پانی پینے سے 5 بچے انتقال کرگئے۔
ریسکیو کے مطابق سانگھڑ کی تحصیل سنجھورو کے گاٶں نیاز بھٹی میں زمین کا زہریلہ پانی پینے کے باعث دو روز میں پانچ بچے فوت ہوگۓ ہیں ،مزید دو بچوں کی حالت خراب بتائی جارہی ہے،ریسکیو کے مطابق ہینڈ پمپ کا زیلہ پانی پینے کے باعث فوت ہونے والے بچوں میں 8 سالہ مرید بھٹی،3سالہ ممتاز،5سالہ راشد علی،4سالہ سانیہ اور4سالہ ظمیراں بھٹی شامل ہیں۔
سوشل میڈیا پر نیوز وائرل ہونے کے بعدمحکمہ صحت کی ٹیم نے گاٶں پہنچ کر معلومات جمع کی ہے اور زمین کے پانی کو چیک کروایا جس میں زہریلہ مواد اور مقدار موجود ہونے کی تصدیق کی گئی،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کا کہنا ہےکہ بچوں کی اموات زرعی زمین میں لگے ہینڈ پمپ کا پانی پینے سے ہوئیں، لیبارٹری ٹیسٹ کےمطابق ہینڈ پمپ کا پانی زہریلا ہے جس کو سِیل کردیا ہے۔