چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کا چیف جسٹس پاکستان کو خط، سپریم کورٹ میں عدم تقرری پر تحفظات کااظہار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(امانگ گشکوری)چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس ابراہیم خان نے چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسی کو خط تحریر کیا ہے،جسٹس ابراہیم خان نے سپریم کورٹ میں عدم تقرری پر تحفظات کا اظہارکیا۔
چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ نے خط کے متن میں کہا ہے کہ سپریم کورٹ میں ججز کی چار نشستیں خالی تھیں،چار میں سے صرف ایک جج کو سپریم کورٹ میں تعینات کیا گیا،خط میں مزید کہا گیا کہ یہ جان کر مایوسی ہوئی کہ اس جج کو تعینات کیا جن کا تعلق بھی آپ کے صوبے سے ہے،جسٹس نعیم افغان کی تقرری پر میں خوش ہوں،سپریم کورٹ میں نشستیں ہونے کے باوجود میرے نام پر غور نہیں کیا گیا،چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ نے کہاکہ پاکستان کی تمام ہائیکورٹس میں دوسرے نمبر پر سینیئر ترین چیف جسٹس ہوں،میں جوڈیشل کمیشن اور سپریم جوڈیشل کونسل کا بھی رکن ہوں۔
یہ بھی پڑھیں: عید الفطر کی چھٹیوں کا اعلان