پاکستان کیساتھ سیکیورٹی پارٹنرشپ ترجیح رہی ہے اور رہے گی، امریکی وزیرخارجہ
امریکاکاایک بارپھرپاکستان کےساتھ سکیورٹی پارٹنرشپ بڑھانےکاعزم
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیوملر نے کہا کہ امریکا اور پاکستان کیساتھ سیکیورٹی پارٹنرشپ ترجیح رہی ہے اور رہے گی۔
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیوملر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے صدر بائیڈن کو لکھے گئے پیغام پر ردعمل دیا ہے، جبکہ امریکا نے ایک بار پھر پاکستان کے ساتھ سکیورٹی پارٹنرشپ بڑھانے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے ساتھ سیکیورٹی پارٹنرشپ ترجیح رہی ہے اور آئندہ بھی رہے گی۔
ترجمان میتھیو ملر نے کہا کہ پاکستان میں ہر ایک کے ساتھ قانون کے مطابق سلوک ہوتے دیکھنا چاہتے ہیں۔
امریکا میں سکھ رہنما پر قاتلانہ حملے میں ملوث بھارتی خفیہ اہلکاروں کے حوالے سے سوال پر میتھیو ملر کا کہنا تھا کہ قاتلانہ حملے کی تحقیقات پر میڈیا رپورٹس پر بات نہیں کروں گا،انہوں نے کہا کہ ہم بھارت کی جانب سے سکھ رہنما کے قتل سے متعلق تحقیقات کے نتائج کا انتظار کر رہے ہیں۔
پریس کانفرنس کے دوران اقوام متحدہ کی جانب سے افغانستان کو 2.9 بلین ڈالر سے زیادہ کی نقد رقم کی فراہمی پر بھی سوال کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:ساہیوال: شارٹ سرکٹ سے آتشزدگی، 40 دکانیں جل کر خاکستر
میتھیو ملرسے سوال سے ہوا کہ کیا طالبان کو اربوں ڈالرز کیش مشاورت سے دیا جارہا ہے؟ جس کے جواب میں امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ یقینی بنایا جارہا ہے کہ امریکی امدادکی افغان مستحقین تک پہنچے،ہمیں شراکت دار تنظیموں سے مضبوط نگرانی اور رپورٹنگ کی بھی ضرورت ہے، ہم تمام امدادی پروگراموں کی نگرانی جاری رکھیں گے۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا کہ اس خطرے کو کم کرنےکی کوشش کرتےہیں کہ امریکی امداد کا بالواسطہ طالبان کو فائدہ پہنچ سکے۔