سٹاک مارکیٹ میں نئی تاریخ رقم، 68 ہزار کی سطح عبور،ڈالر کا ریٹ بھی کم

Apr 04, 2024 | 11:02:AM

 (24 نیوز) نئی حکومت منتخب ہونے کے بعد سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہو گیا جس کے ساتھ ہی سٹاک مارکیٹ میں بھی نئی تاریخ رقم ہو گئی جبکہ انٹربینک میں امریکی ڈالر مزید سستا ہو گیا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی کا رجحان برقرار رہے، آج بنچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس 573 پوائنٹس اضافے کے بعد 68 ہزار کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا،پی ایس ایکس ویب سائٹ کے مطابق صبح تقریباً 9 بجے کے بعد کے مارکیٹ 100 انڈیکس 573 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ ہی 68 ہزار 329 پوائنٹس کی بلند ترین سطح کو چھو گئی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز کے ایس ای 100 انڈیکس 869 پوائنٹس بڑھ کر 67 ہزار 756 کی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچا تھا، اس سے قبل 28 مارچ 2024 کو کے ایس ای 100 انڈیکس 594 پوائنٹس اضافے کے بعد 67 ہزار کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:  5.5 شدت کا زلزلہ،لوگ گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے

انٹربینک میں امریکی ڈالر کی قدرمیں 12 پیسے کمی ہوگئی،آج کاروبار کے آغاز میں انٹربینک میں ڈالر 277.92 روپے سے کم ہوکر 277.80 روپے کا ہوگیاجبکہ گزشتہ روز  انٹربینک میں ڈالر 8 پیسے مہنگا  ہونے کے بعد 277.84 روپے سے بڑھ کر 277.92 روپے پر بند ہوا تھا،اوپن مارکیٹ میں ڈالر6 پیسے سستا ہوکر 279 روپے 98  پیسے پرآیا تھا۔

یورو 81 پیسے  اضافے سے 299روپے 94 پیسے کا ہوگیا  ،برطانوی پاونڈ 47 پیسے  مہنگا  ہوکر 350.32 روپے ،امارتی درہم 4 پیسے کمی سے 76.03 روپے ،سعودی ریال 26 پیسے کمی سے 73.98 روپے  کا ہوا۔

مزیدخبریں