(عرفان ملک)وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کی انسدادِ انسانی سمگلنگ سرکل لاہور کی چھاپہ مارکاروائیوں میں 2 انسانی سمگلروں کو گرفتار کر لیا گیا۔
ترجمان ایف آئی اے گرفتار ملزمان میں محمد پرویز اور محمد امین شامل ہیں،ملزم محمد پرویز کو برکت مارکیٹ لاہور جبکہ ملزم محمد امین کو قصور سے گرفتار کیا گیا جبکہ ملزمان انسانی سمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث تھے۔
ترجمان ایف آئی اے کا مزید کہنا ہے کہ ملزم محمد پرویز نے معصوم شہریوں بیرون ملک ملازمت کی غرض سے بھجوانے کے لیے لاکھوں روپے بٹورے تھے۔
یہ بھی پڑھیں:بینکوں سے نجی شعبےکو قرض کی فراہمی میں ریکارڈکمی
ایف آئی اے کی چھاپہ مار کاروائی میں ملزم کے قبضے سے 17 پاکستانی پاسپورٹ برآمد ہوئے،جبکہ ملزم محمد امین نے شہری کو سعودی عرب بھجوانے کے نام پر 6 لاکھ 50 ہزار روپے بٹورے،ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔