(ایازرانا)ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2200 روپے کا اضافہ ہو گیا۔
سونے کی فی تولہ قیمت 2200 روپے کے اضافے کے بعد اب 2 لاکھ 41 ہزار 100 روپے ہوگئی ،آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 10گرام سونا 1886 روپے اضافے سے 2 لاکھ 6 ہزار 704 روپےکا فروخت ہو رہا ہے۔
عالمی بازار میں سونے کی فی اونس قیمت 21 ڈالر اضافے سے 2291 ڈالر ہے۔
اس کے علاوہ پاکستان میں سونے کی عالمی قیمت 20 ڈالر پریمیم شامل کر کے 2311 ڈالر فی اونس ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سٹاک مارکیٹ میں نئی تاریخ رقم،ڈالر کا ریٹ بھی کم ہو گیا