( فرزانہ صدیق،عرفان ملک )سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کے ججز کو مشکوک خطوط راولپنڈی اسلام آباد کے پتے سے لاہور بھجوائے گئے،سی ٹی ڈی کی ٹیم نے باقاعدہ تحقیقات شروع کر دیں.
محکمۂ انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کے مطابق سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کے ججز کو خطوط تھانہ نیو ٹاؤن راولپنڈی کی عمارت کے بالکل ساتھ واقع سب ڈویژنل پوسٹ آفس سیٹیلائٹ ٹاؤن سے بھیجے گئے۔
بھیجنے والے نے اس جگہ کا ہی انتخاب کیوں کیا،سی ٹی ڈی کی ٹیم نے باقاعدہ تحقیقات شروع کر دیں.
ذرائع کے مطابق پانچوں خطوط راولپنڈی اسلام آباد کے پتہ سے لاہور بھجوائے گئے جبکہ سی ٹی ڈی ٹیم تحقیقات کے سلسلے میں راولپنڈی اسلام آباد کے لیے روانہ ہو گئی۔
سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق پنجاب فورینزک سائنس ایجنسی بھی خطوط کا مشاہدہ کر رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:9 مئی واقعات: بانی پی ٹی آئی کی 3 مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع