سیکیورٹی فورسز کے کانوائے کے قریب بم دھماکہ، 5 اہلکار زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)ٹانک میں بائی پاس روڈ پر سیکیورٹی فورسز کے کانوائے کے قریب ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ ہو گیا، 5 اہلکار شدید زخمی ہو گئے۔
ڈی پی او ٹانک عبدالاسلام خالد کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں 5 اہلکار شدید زخمی ہوئے، دھماکے کے بعد علاقے کی ناکہ بندی کر کے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔
ڈی پی او ٹانک عبدالاسلام خالد کا یہ بھی کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کا کانوائے ٹانک سے جنوبی وزیرستان جا رہا تھا۔