فواد چودھری کی 22 مقدمات میں 3 ہفتے کی حفاظتی ضمانت منظور

Apr 04, 2024 | 17:57:PM

(احتشام کیانی) اسلام آباد ہائیکورٹ نے فواد چودھری کی 22 مقدمات میں تین ہفتے کی حفاظتی ضمانت منظور کر لی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری کی 22 مقدمات میں 3 ہفتوں کی حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے 3 ہفتے میں متعلقہ عدالتوں سے رجوع کرنے کا حکم دیا، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے فواد چودھری کی حفاظتی ضمانت منظور کی۔

یہ بھی پڑھیں: بانی چیئرمین پی ٹی آئی سے جیل میں 7 پی ٹی آئی رہنماؤں کی ملاقات، کون کون شامل؟ جانیے

مزیدخبریں