حافظ نعیم الرحمان جماعت اسلامی پاکستان کے نئے امیر منتخب
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )حافظ نعیم الرحمان کو 5 سال کیلئے جماعت اسلامی کا امیر منتخب کر لیا گیا ۔
ترجمان جماعت اسلامی قیصرشریف کا کہنا ہےکہ حافظ نعیم الرحمان 80 فیصد سے زائد ووٹ لے کر جماعت کے امیر منتخب ہوئے ہیں،امیر جماعت کا انتخاب آئندہ 5سال کے لیے ہو ا ہے،وہ 2029 تک جماعت اسلامی کے امیر رہیں گے ، جماعت اسلامی ایک مکمل جمہوری جماعت ہے ، دستور کے مطابق جماعت اسلامی میں ہر سطح پر باقاعدگی سے انتخابات ہوتے ہیں ، جماعت اسلامی کسی فرد یا خاندان کی نہیں بلکہ ہر رکن اور کارکن کی ہے ۔
قیصر شریف کا مزید کہنا تھا کہ ملک بھر سے 46 ہزار اراکین نے اپنا ووٹ خفیہ بیلٹ کے ذریعے کاسٹ کیا ، امیر جماعت کے لیے 3ناموں میں سراج الحق ، لیاقت بلوچ ، حافظ نعیم الرحمان شامل تھے ، سراج الحق جماعت اسلامی کے پانچویں امیر ہیں ، حافظ نعیم الرحمان جماعت اسلامی کے چھٹے امیر منتخب ہوئے ہیں ،امیر جماعت اسلامی سراج الحق اپنی دوسری دفعہ مدت امارات 8 اپریل کو پوری کر رہے ہیں ،جماعت اسلامی کے بانی امیر مولانا سید ابو اعلیٰ مودودی تھے ، میاں طفیل محمد ، قاضی حسین احمد اور سید منور حسن بھی جماعت کے امیر رہے ۔
یہ بھی پڑھیں :عمرہ کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری