ججز پر دباؤعمران خان کیخلاف فیصلوں کیلئے ڈالا گیا ، پی ٹی آئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ارشاد قریشی ) سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا دیگر رہنماؤں کے ہمراہ گفتگو میں کہنا تھاکہ ججز پر دباؤ عمران خان کیخلاف فیصلوں کیلئے ڈالا گیا۔
تفصیلات کے مطابق عمران خان سے ملاقات کے بعد اڈیالہ جیل کے باہر گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر،عمر ایوب،شاہ فرمان،روف حسن اور عون عباس بپی،شبلی فرازاور مزمل اسلم کا کہنا تھا کہ عمران خان سے ملاقات ہوئی ہے،8ویں مرتبہ آیا دوسری مرتبہ ملاقات ہوئی،عمران خان کا پیغام ہے مینڈیٹ کی واپسی کے لئے جستجو جاری رکھنی ہے ،عمران خان کے کہا عدلیہ کے ساتھ کھڑے تھے اور رہیں گے،ہم 6 ججز کے ساتھ کھڑے ہیں،ججز پر دباو عمران خان کے خلاف فیصلوں کے لئے ڈالا گیا ،سپریم جوڈیشل کونسل اس معاملہ پر فل کورٹ بنا کر اس معاملہ کی سماعت کرے۔
پی ٹی آئی رہنماؤں کا مزید کہنا تھاکہ بشری بی بی سابق و وزیر اعظم کی طاقت ہیں وہ ساتھ کھڑی ہیں ،ہمارا پولیٹکل الائنس بن چکا ہے جسکا جلسہ عید کے بعد ہو گا، شبلی فراز اس موقع پر گویاں ہوئے اور کہا کہ پی ٹی آئی کو ملک بھر سے عوام نے مینڈیٹ دیا جسے چوری کرلیا گیا،مینڈیٹ کی حفاظت کے لئے اب ہم نے جدوجہد کرنی ہے،فارم 47کے لوگوں کو مسند اقدار پر بٹھا دیا گیا جس سے جمہوریت کو فائدہ نہیں ہو گا،ملک میں مہنگائی کا طوفان ہے،ملک یہ افورڈ نہیں کر سکتا کہ وہ کسی افراتفری کا شکار ہو جائے۔
اسد قیصر کا کہنا تھا کہ ہمارا لائنس بن چکا ہے12تاریخ کو میٹنگ کوئٹہ میں اختر مینگل کے گھر پر ہو گی ،سب سے پہلا جلسہ پشین میں ہو گا،جب تک ملک میں یکساں حقوق نہیں ہو گےتب تک ملک آگے نہیں بڑھ سکتا،کے پی کے چیف جسٹس کے بیان پر تشویش ہے،میرٹ کو مدنظر رکھ کر انکو بھی انٹرٹین کرنا چاہیئے،ہمارے الئکشن کو ملتوی کرکے ہمیں نمائندگی سے محروم کیا گیا،یہ ملک کی سالمیت اور فیڈریشن کے خلاف سازش ہے،عمران خان کا پیغام ہے کہ نظریہ کے لئے جدوجہد جاری رکھیں، بشری بی بی کے معاملہ پر جو پراپیگنڈہ کیا جارہا ہے اسکی مذمت کرتے ہیں،وہ لوگ بشری بی بی کے خلاف کمپئن چلا رہے ہیں جو عمران خان کے کاز کے خلاف ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : عمرہ کےخواہشمند پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری