آئندہ 24 گھنٹوں میں بارش کا امکان ، سلسلہ کب تک جاری رہے گا؟ جانیے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(روزینہ علی)گزشتہ ماہ شروع ہونے والے بارش کے سلسلے کا دوبارہ سے شروع ہونے کا امکان ہے جبکہ ملک بھر میں بادلوں نے ڈھیر جما لیے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق موسم پل پل رخ بدل رہا ہے، صبح کے اوقات میں سورج تیور دیکھاتا ہے تو رات میں ٹھنڈی ہوا رت ہی بدل دیتی ہے اور اب محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں میں ملک میں بارش کا امکان ہے اور یہ سلسلہ مختلف وقفوں سے جاری رہے گا۔
موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہےکہ جمعہ کے روزموسم مجموعی طور پر خشک رہے گا، تاہم بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر اورخطہ پوٹھوہارمیں چند مقامات پر تیز ہواؤں،جھکڑ چلنے کیساتھ ساتھ گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کاامکان ہے ، اسلام آباد اور گر دو نواح میں دوپہر کے وقت گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔
دیگر علاقوں کی بات کریں تو خیبرپختونخواکے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا، تاہم چترال،دیر، سوات، کوہستان ، مانسہرہ ، شانگلہ، ابیٹ آباد اور بونیر میں چند مقا مات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے،پنجاب میں بیشتر اضلاع میں مو سم خشک اور جنوبی اضلاع میں گرم رہے گا، تا ہم مری،گلیات اور گردونواح میں چند مقا ما ت پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔
سندھ کے جنوبی اضلاع میں گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے ،بلوچستان میں بھی موسم خشک رہے گا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقا مات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : علمائے کرام کیلئے گولڈن ویزے کا اعلان