سندھ میں کسان کارڈ کے ذریعے کسانوں کو ریلیف دیں گے: بلاول بھٹو زرداری

Apr 04, 2024 | 23:10:PM

(24 نیوز) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی اور سابقہ کا کہنا ہے کہ سندھ میں کسان کارڈ کے ذریعے کسانوں کو ریلیف دیں گے اور صوبے میں مزدور کارڈ پر کام کا آغاز بھی کر دیا ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے لاڑکانہ میں عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج 4 اپریل اور شھید ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کا دن ہے، رمضان کے باعث اب 13 یا 14 اپریل کو گڑھی خدا بخش بھٹو میں جلسہ کریں گے،  یہ تاریخی برسی تقریب ہوگی۔شھید ذوالفقار علی بھٹو ریفرنس کے مختصر احکامات آ چکے ہیں, عام انتخابات کے بعد عوام کے پاس پہلی بار سامنے آ رہے ہیں، اب مختلف حلقوں میں جا کر عوام سے ملوں گا۔ ملک کے عوام نے ایسا مئینڈیٹ دیا ہے کہ مل جل کر حکومت کرنا ہوگی, سندھ اور بلوچستان حکومت ہمارے پاس ہیں کوشش کریں گے عوام کی خدمت کریں, عوام کا شکریہ انہوں نے پیپلزپارٹی کو کامیابی سے ہمکنار کیا مخالفین آج تک رو رہے ہیں.

یہ بھی پڑھیں: عید الفطر پر بینکوں کو کتنی چھٹیاں ہوں گی؟ سٹیٹ بینک نے اعلان کر دیا

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ منتخب نمائندے انتظامی کارکردگی پر نظر رکھیں، اس بار منصوبے ہم نہیں عوام دیں گے۔ وزیر اعلی سندھ کو کہا ہے کہ منتخب نمائیندوں کے ساتھ مل کر کھلی کچھریاں کریں اور منصوبوں کا تعین کریں۔  ہم نے عوامی معاشی معائدہ پیش کیا تھا کوشش ہوگی صوبائی حکومت سندھ اور بلوچستان اس کے چند نکات پر عمل کریں۔ انہوں ںے کہا کہ سولر سسٹم کو سپورٹ کرتے ہیں، سندھ میں بجلی کے حوالے سے ریلیف دیں گے ۔ سندھ میں کسان کارڈ کے ذریعے کسانوں کو ریلیف دیں گے۔  سندھ میں مزدور کارڈ پت کام کا آغاز کر دیا ہے۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کو فیئر ٹرائل نہیں ملا یہ عدلیہ پر بدنما داغ ہے۔ ملک میں جوڈیشل ریفارمز لانا ہوں گے اور اور اس کے لیے اسمبلی سمیت ہر سطح آواز اٹھانا ہوگی۔ عوام کا عدالتی نظام پر اعتماد کمزور ہوا ہے۔ شھید بے نظیر بھٹو کے ن لیگ کے ساتھ چارٹر آف ڈیموکریسی میں بھی جوڈیشل ریفارمز ایک ایسا نقطہ تھا جس پر کام نہیں ہو سکا۔ 

مزیدخبریں