(ویب ڈیسک)محکمہ موسمیات نے گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کردی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم خشک اور میدانی علاقوں میں گرم رہنے کا امکان ہے،اسلام آباد اور گرد و نواح میں بھی موسم خشک جبکہ مطلع جزوی ابرآلود رہنے کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ بالائی اضلاع میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے،خیبرپختونخوا میں موسم خشک جبکہ بالائی اضلاع میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کی توقع ہے۔
سندھ اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور گرم رہنے کا امکان ہے، کشمیر میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کابھی امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں:نیا سنگ میل عبور، سٹاک مارکیٹ ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی, ڈالر سستا
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران خیبر پختونخوا اور پنجاب میں چند مقامات پر ہلکی بارش ہوئی جبکہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور میدانی علاقوں میں گرم رہا۔