جمہوری وطن پارٹی کے رہنما نواب گہرام بگٹی گرفتار

Apr 04, 2025 | 11:32:AM
جمہوری وطن پارٹی کے رہنما نواب گہرام بگٹی گرفتار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) جمہوری وطن پارٹی کے رہنما نوابزادہ گہرام بگٹی کو گرفتار کر لیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ بگٹی نے نوابزادہ گہرام بگٹی کی گرفتاری کے لئے تھری ایم پی او کے تحت احکامات جاری کئے تھے،پولیس کی ٹیم نے بگٹی ہاؤس ڈیرہ بگٹی سے بغیر کسی مزاحمت کے نوابزادہ گہرام بگٹی کو حراست میں لے لیا۔

ایس ایس پی ڈیرہ بگٹی کے مطابق نوابزادہ گہرام بگٹی کو تیس روز کے لئے جیل منتقل کیا جائے گا،نوابزادہ گہرام بگٹی نے بلوچستان حکومت کے خلاف آج لانگ مارچ کا اعلان کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:پروٹیکٹڈ بجلی صارفین کیلئے نرخ 8 روپے 52 پیسے فی یونٹ مقرر

جمہوری وطن پارٹی کے رہنما نوابزادہ شازین بگٹی نے گہرام بگٹی کی گرفتاری کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوابزادہ گہرام بگٹی کی گرفتاری کو عدالت میں چیلنج کریں گے اور اس کے بعد اپنے وکلاء کے مشورے سے آئندہ کا لائحہ عمل طے کریں گے۔