امریکی خفیہ ادارے کے سربراہ جنرل ٹموتھی ہاؤگ عہدے سے برطرف

Apr 04, 2025 | 12:54:PM
امریکی خفیہ ادارے کے سربراہ جنرل ٹموتھی ہاؤگ عہدے سے برطرف
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) امریکی خفیہ ادارے نیشنل سیکیورٹی ایجنسی کے سربراہ جنرل ٹموتھی ہاؤگ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ۔

خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اخبار واشنگٹن پوسٹ نے امریکی حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ جنرل ٹموتھی ہاؤگ کو ایک سال سے کچھ زیادہ عرصے تک کام کرنے کے بعد برطرف کیا گیا ہے ،تاہم حکام نے جنرل ٹموتھی ہاؤگ کو ہٹانے کی کوئی وجہ نہیں بتائی۔

ہاؤگ امریکی سائبر کمانڈ کے سربراہ کے طور پر بھی خدمات انجام دے رہے تھے، جو پینٹاگون کی سائبر وار فیئر باڈی ہے۔

"دی پوسٹ "کے مطابق این ایس اے میں جنرل ٹموتھی کی نائب وینڈی نوبل کو بھی برطرف کرکے پینٹاگون میں ایک اور عہدے پر تعینات کر دیا گیا ہے۔

این ایس اے امریکی حکومت کی سب سے بڑی اور سگنل انٹیلی جنس ایجنسی ہے، پینٹاگون نے فوری طور پر تبصرہ کرنے کی درخواست کا جواب نہیں دیا۔

فروری 2024 میں تعینات ہونے والے ٹموتھی ہاؤگ اس سے قبل اعلیٰ سرکاری سائبر سیکیورٹی کے عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں جن میں کمانڈر ایلیٹ سائبر نیشنل مشن فورس کا عہدہ بھی شامل ہے۔

کانگریس کے ڈیموکریٹک رکن جم ہیمس نے اس خبر پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ہاؤگ کی برطرفی سے بہت پریشان ہیں،انہوں نے ایکس پر پوسٹ کیے گئے ایک بیان میں کہا کہ میں جنرل ہاؤگ کو ایک ایماندار اور واضح رہنما کے طور پر جانتا ہوں جنہوں نے قانون پر عمل کیا اور قومی سلامتی فورس قائم کی،مجھے ڈر ہے کہ یہی وہ خوبیاں ہیں جو اس انتظامیہ میں ان کی برطرفی کا سبب بن سکتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ٹک ٹاک پر معاہدے کے بہت قریب ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جنوری میں عہدہ سنبھالنے کے بعد سے مسلح افواج کی قیادت میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں کی ہیں،انہوں نے فروری میں اعلیٰ امریکی فوجی افسر جنرل چارلس براؤن کو برطرف کر دیا تھا اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کی حیثیت سے اپنی 4 سالہ مدت کے 2 سال سے بھی کم عرصے میں براؤن کی برطرفی کی کوئی وضاحت پیش نہیں کی تھی۔

امریکی سائبر کمانڈ کے ڈپٹی کمانڈر ولیم جے ہارٹ مین اور این ایس اے کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر شیلا تھامس کو قائم مقام این ایس اے سربراہ اور نائب مقرر کردیا گیا ہے۔