شیر کو گھر کے کچن میں بیٹھا دیکھ کر فیملی کے ہوش اڑ گئے

Apr 04, 2025 | 14:25:PM
 شیر کو گھر کے کچن میں بیٹھا دیکھ کر فیملی کے ہوش اڑ گئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( 24  نیوز )رات کے سناٹے میں جب سب لوگ سکون کی نیند سو رہے تھے، گجرات کے ضلع امریلی کے ایک گھر میں ایسا ناقابلِ یقین واقعہ پیش آیا جس نے اہلِ خانہ کے ہوش اڑا دیئے۔

 یہ واقعہ ملک کے جنگلی حیات سے قریبی تعلق اور بڑھتی ہوئی انسانی آبادی کے درمیان ٹکراؤ کی ایک مثال بھی ہے۔ملو بھائی رام بھائی لکنوترا کا خاندان اپنے گھر میں محوِ خواب تھا جب اچانک ایک شیر چھت کے راستے سے گھر میں داخل ہو گیا۔

 یہ بھی پڑھیں:سکولوں کے اوقات کار  پھر تبدیل، وجہ کیا بنی؟

 شیر سیدھا کچن کی دیوار پر جا بیٹھا اور وہاں دو گھنٹے تک موجود رہا۔ جب اہلِ خانہ کی آنکھ کھلی تو سامنے شیر کو دیکھ کر ان کے قدموں تلے زمین نکل گئی۔ خوف کے مارے سب لوگ گھر سے باہر بھاگے اور مدد کے لیے چیخنے لگے۔

اہلِ خانہ کی آواز سن کر دیہاتی مدد کو دوڑے۔ انہوں نے مشعلیں جلائیں، روشنی ڈالی اور آوازیں نکال کر شیر کو خوفزدہ کرنے کی کوشش کی۔ بالآخر دو گھنٹے کی کوشش کے بعد شیر کو وہاں سے بھگا دیا گیا۔ خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

   واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے، جس میں شیر دیوار پر بیٹھا کچن سے جھانک رہا ہے۔ ایک دیہاتی اس پر ٹارچ کی روشنی ڈالتا ہے تو شیر براہِ راست کیمرے میں دیکھتا ہے، اس کی چمکتی آنکھیں رات کی تاریکی میں ایک خوفناک منظر پیش کرتی ہیں۔

یہ پہلا موقع نہیں جب گجرات کے رہائشی علاقوں میں شیر دیکھا گیا ہو۔ رواں سال فروری میں بھی بھاونگر-سومنات ہائی وے پر ایک ایشیائی شیر کی موجودگی نے ٹریفک کو روک دیا تھا۔ گاڑیاں، موٹر سائیکلیں اور ٹرک شیر کے گزرنے کا انتظار کرتے رہے، اور ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شیر کس وقار سے پل عبور کر رہا ہے۔