پی ٹی آئی خیبرپختونخوا میں اختلافات شدت اختیار کرگئے

Apr 04, 2025 | 15:33:PM
پی ٹی آئی خیبرپختونخوا میں اختلافات شدت اختیار کرگئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24  نیوز )پاکستان تحریک انصاف خیبرپختونخوا کے رہنماؤں کے مابین اختلافات مزید شدت اختیار کرگئے۔

ذرائع کا کہنا ہے پارٹی کے اندر دیگر قائدین کے بھی اختلافات چل رہے ہیں، سابق صوبائی وزیر تیمور جھگڑا بھی وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے خلاف کھل کر سامنے آگئے۔ تیمور جھگڑا نے انٹرنل احتساب کمیٹی پر خلاف اپنا تحریری ردعمل سوشل میڈیا پر بھی جاری کردیا۔

  سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی اور اعظم سواتی کے درمیان سخت اختلافات چل رہے ہیں، اعظم سواتی نے  سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی پر غیرقانونی اقدامات کے الزامات عائد کیے۔

عاطف خان اور وزیراعلی علی امین گنڈاپور کا راضی نامہ بھی ممکن نہ ہوسکا، مشیراطلاعات بیرسٹرسیف کو بھی کابینہ سے ہٹانے پرکئی پارٹی رہنما سرگرم ہے۔ بیرسٹرسیف پر پارٹی پالیسی کے خلاف بیانات دینے کا الزام ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پی ایس ایل کے دوران سکولوں کے اوقات کار تبدیل، نوٹیفکیشن جاری

 اسد قیصربھی علی امین گنڈاپور سے نالاں ہیں،اسد قیصرکا شکوہ ہے کہ سیاسی شخصیات سےبات چیت میں علی امین نےنظرانداز کیا۔ جنید اکبرنے بھی پارٹی کی صوبائی کابینہ سے علی امین کے قریبی ساتھیوں کوہٹایا۔

سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی خیبرپختونخوا عدیل اقبال نے اختلافات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کی قیادت میں اس وقت کچھ اختلافات ہیں تاہم یہ وقتی اختلافات ہیں،جلد دور کردیے جائیں گے۔