شہید ذوالفقار علی بھٹو نے پاکستان کا دفاع ناقابلِ تسخیر بنایا: وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ

Apr 04, 2025 | 15:33:PM
شہید ذوالفقار علی بھٹو نے پاکستان کا دفاع ناقابلِ تسخیر بنایا: وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وزیرِاعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کے یوم شہادت پر خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔

مراد علی شاہ نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ شہید بھٹو نے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنا کر ملک کے دفاع کو ناقابلِ تسخیر بنایا اور ملک کو پہلا متفقہ آئین دیا جو آج بھی پاکستان کی پہچان ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ پاکستان کی خودمختار خارجہ پالیسی شہید بھٹو کے فکری اثاثے کی مظہر ہے۔

مزید پڑھیں:پنجاب میں قیدیوں کی سزاؤں کا تمام ریکارڈ آن لائن 

وزیرِاعلیٰ سندھ نے کہا کہ شہید بھٹو کا عدالتی قتل ملک کی تاریخ کا سیاہ ترین باب ہے، سپریم کورٹ نے بھی تسلیم کیا کہ شہید بھٹو بے گناہ تھے۔

اُنہوں نے کہا کہ صدرِ ملکت آصف زرداری کے ریفرنس پر عدالتی تاریخ میں نیا باب رقم ہوا۔

مراد علی شاہ نے یہ بھی کہا کہ ہم شہید بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے۔