کینال منصوبے کیخلاف پیپلز پارٹی فرنٹ فٹ پر

Apr 04, 2025 | 15:44:PM

(24 نیوز)کینال منصوبے کیخلاف پیپلز پارٹی فرنٹ فٹ پر آگئی، وزیراعظم سے کینال منصوبہ فوری بند کرنے کا مطالبہ کر دیا گیا۔ وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کینال منصوبے پر پاکستان پیپلز پارٹی کے خلاف پروپیگنڈا کیا جارہا ہے، کینالز کے خلاف ہم سب کھڑے ہیں، جب تک تمام صوبے متفق نہ ہوں کینال نہیں بن سکتیں، جن بیساکھیوں پر یہ پراجیکٹ بنایا گیا وہ گرگئیں۔

ذرائع کے مطابق مراد علی شاہ نے سکھرمیں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ وزیراعظم کینال منصوبہ فوری طور پر بند کریں۔

وزیراعلی سندھ کا کہنا تھا کہ ارسا کسی کے کہنے پر پورے ملک کو ڈبو رہا ہے، جن بیساکھیوں پر یہ پراجیکٹ بنایا گیا وہ گرگئیں۔ انہوں نے کہا کہ آئین کے مطابق جب تک صوبے متفق نہ ہوں پانی کا مںصوبہ نہیں بن سکتا ہم کینالز رکوائیں گے، وفاقی کی حکومت پیپلزپارٹی کی بدولت کھڑی ہے، ہم سندھ حکومت کیوں چھوڑیں، صدر، بلاول نے کہا ہے کہ کینالز کے منصوبے کو سپورٹ نہیں کرتے۔

مراد علی شاہ کا گفتگو میں کہنا تھا کہ کینالز پر ایک روپیہ بھی خرچ نہیں ہوا ہے، پانی کا معاملہ مشاورت کے لیے سی سی آئی میں جاتا ہے، کینالز کے لیے سی سی آئی کی منظوری ضروری ہے۔

ان کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ اسوقت ہم حکومت میں ہیں وفاق میں نہیں، وفاق کی حکومت پیپلزپارٹی کی بدولت کھڑی ہے۔

سکھر میں مراد علی شاہ نے کہا کہ یقین سے کہتا ہوں کہ کوئی کینالزنہیں بن رہیں، یہ پنجاب حکومت کی سوچ ضرور ہے، لیکن پی پی حکومت سندھ نے انھیں روک رکھا ہے۔

وزیراعلی سندھ کا مزید کہنا تھا کہ ہم حکومت کیوں چھوڑیں، ہم کینالز رکوائیں گے، حکومت چھوڑی تو انھیں فری ہینڈ مل جائے گا، اپوزیشن چاہتی ہے کہ حکومت گرجائے کیا ہم ان کے کہنے پر چلیں گے۔

انہوں نے کہاکہ صدرمملکت کے پاس کسی کو کام سے روکنے کا اختیار نہیں، صدرمملکت نے کسی سمری پر دستخط کیے نہ ہی اپروول دی، سندھ کو کوئی تکلیف نہیں ہونے دیں گے

مزیدخبریں