بجلی بلوں میں ٹی وی لائسنس فیس ختم کرنے کافیصلہ

Apr 04, 2025 | 19:03:PM
بجلی بلوں میں ٹی وی لائسنس فیس ختم کرنے کافیصلہ
کیپشن: بجلی بل، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وفاقی حکومت نے بجلی بلوں میں ٹی وی لائسنس فیس ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ گھریلو اور صنعتی صارفین سے بجلی بلوں میں ہر ماہ 35 روپے فیس وصول کی جاتی ہے۔

وزارت توانائی پاور ڈویژن نے ٹی وی لائسنس فیس ختم کرنے کا پلان تیار کرلیا ہے۔ گھریلو صارفین سے ان کے بجلی بلوں میں ٹی وی لائسنس فیس کی مد میں ہر ماہ 35 روپے فیس وصول کی جاتی ہے، جبکہ انڈسٹری اور کمرشل صارفین سے بھی فیس وصول کی جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وہ پاکستانی اداکار جسے لندن میں لوگ رنبیرکپور سمجھ کر سلفیاں لیتے رہے،حیران کن خبر

وزیراعظم کی ہدایت پر بجلی بلوں میں ٹی وی لائسنس فیس اور دیگرغیر ضروری سر چارجز ختم کرنے کا پلان تیار کیا گیا ہے۔ اگلے ہفتے وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں سفارشات پیش کی جائیں گی۔

ملک بھر میں 4 کروڑ 26 لاکھ بجلی صارفین سے صرف ٹی وی لائسنس فیس کی مد میں تقریبا ڈیڑھ ارب روپے وصول کیے جاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:امریکی اداکار و ریسلر جان سینا کے مداحوں کیلئے بری خبر