قومی اسمبلی کا اجلاس 7 اپریل کو شام 5 بجے ہوگا

Apr 04, 2025 | 19:24:PM

(24نیوز)قومی اسمبلی کا اجلاس 7 اپریل کو شام 5 بجے ہوگا، سپیکر سردار ایاز صادق اجلاس کی صدارت کریں گے۔

سپیکر قومی اسمبلی نے ہاؤس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس پیر کی شام 4 بجے طلب کر لیا، ایڈوائزری کمیٹی میں قومی اسمبلی اجلاس کے ایجنڈے اور شیڈول کی منظوری دی جائے گی۔

اجلاس میں سنی اتحاد کونسل سمیت تمام جماعتوں کے پارلیمانی لیڈرز کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے، اجلاس کا ماحول خوشگوار رکھنے کے ساتھ ایجنڈے کے امور طے کئے جائیں گے۔
 یہ بھی پڑھیں:100یونٹ استعمال کرنیوالوں کو فی یونٹ کتنے کا پڑے گا؟بجلی صارفین کیلئے اہم خبر

مزیدخبریں