اسرائیل کا لبنان پر فضائی حملہ، حماس رہنما اپنے دو بچوں سمیت شہید

Apr 04, 2025 | 20:57:PM

(ویب ڈیسک) اسرائیل نے آج جمعے کو علی الصبح جنوبی لبنان کے شہر صیدا میں ایک رہائشی فلیٹ کر فضائی حملے کا نشانہ بنایا۔ حسن فرحات (ابو یاسر) اپنے بیٹے اور بیٹی سمیت شہید ہو گئے جبکہ وہ اپنے گھر میں سو رہے تھے۔
العربیہ نیوز کی خاتون نمائندہ کے مطابق حملے کے نتیجے میں کم از کم 3 افراد شہیدہو گئے۔ کارروائی کا ہدف فلسطینی تنظیم حماس کے رہنما حسن فرحات تھے۔ایک فلسطینی ذریعے نے بتایا کہ حسن فرحات (ابو یاسر) اپنے بیٹے اور بیٹی سمیت شہید ہو گئے جب کہ وہ اپنے گھر میں سو رہے تھے۔اس سے قبل جمعرات کے روز اسرائیل نے جنوبی لبنان میں بنت جبیل کے راستے پر ایک گاڑی کو فضائی حملے کا نشانہ بنایا۔ اس کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہو گئے۔لبنانی وزارت صحت نے حملے کی تصدیق کی ہے۔ایک دوسرے بیان میں وزارت صحت نے اسرائیل کی جانب سے جنوبی لبنان کے علاقے ناقورہ میں ایمبولینس کی دو اور فائر بریگیڈ کی ایک گاڑی کو نشانہ بنانے کے علاوہ ایک عارضی طبی مرکز کو تباہ کیے جانے کی مذمت کی ہے۔ وزارت نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ان حملوں سے غفلت نہ برتے جو بین الاقوامی قوانین اور انسانی تنظیموں کے منشوروں کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

واضح رہے کہ 27 نومبر 2024 کو فائر بندی معاہدے کے نافذ العمل ہونے کے باوجود اسرائیل کی جانب سے جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے اہداف کو نشانہ بنانے کا سلسلہ جاری ہے۔اسی طرح اسرائیل نے معاہدے کے بر خلاف جنوبی لبنان سے اپنا انخلا مکمل نہیں کیا جو 18 فروری تک کیا جانا تھا۔ اسرائیلی فوج نے جزوی انخلا پر عمل کیا جب کہ وہ لبنان کی 5 اہم چوٹیوں پر موجود ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بھارت،وقف ترمیمی بل کے خلاف ہزاروں کی تعداد میں مسلمان سڑکوں پر نکل آئے

 
 

مزیدخبریں