شوارما کھانا مہنگا پڑگیا، 648 ہسپتال پہنچ گئے، ریستوران بند

Stay tuned with 24 News HD Android App

(ویب ڈیسک)ترکیہ میں حکام نے کوجائلی صوبے میں واقع اس ریستوران کو بند کر دیا جو آخری دو روز میں سینکڑوں گاہکوں کا شوارما کھانا زہر خوانی کا سبب بن گیا تھا۔ریستوران کا کھانا کھا کر زہر خوانی کا شکار ہونے والے متاثرین کی مجموعی تعداد 648 ہو گئی۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ بات مقامی میڈیا نے آج جمعے کے روز بتائی۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق اس ریستوران کے گاہکوں کو یہاں کا فاسٹ فوڈ کھانے کے بعد اچانک سے طبیعت خرابی کی شدید علامات محسوس ہوئیں۔ترک میڈیا کے مطابق مذکورہ ریستوران کا کھانا کھا کر زہر خوانی کا شکار ہونے والے متاثرین کی مجموعی تعداد 648 ہو گئی۔ ان میں کم از کم دو کی حالت تشویش ناک ہے اور وہ جمعرات کی رات سے ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ابتدائی رپورٹوں کے مطابق ریستوران کا شوارما کھانے والے گاہکوں پر جمعرات کی شام سے زہر خوانی کی علامات ظاہر ہونا شروع ہوئیں۔ متاثرین نے پیٹ میں شدید درد، قے، اسہال اور بخار کی شکایات کا ذکر کیا۔ اس کے سبب متاثرین کو مطلوبہ علاج کے لیے نزدیکی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ ریستوران کی بندش کے بعد اس کے کھانے کے نمونے جانچ کے لیے مخصوص تجربہ گاہوں کو بھیج دیے گئے۔حکام کا کہنا ہے کہ اس طرح کے واقعے کو دوبارہ رونما ہونے سے روکنے کے لیے علاقے میں واقع تمام ریستورانوں میں غذائی اشیاء اور کھانوں کی جانچ کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں:بھارت،وقف ترمیمی بل کے خلاف ہزاروں کی تعداد میں مسلمان سڑکوں پر نکل آئے