(بابر شہزاد تُرک)وفاقی حکومت کی جانب سے بیوروکریسی میں اہم تبدیلی کی گئی ہے، ڈی جی ایف آئی اے، ڈی جی نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی سمیت متعدد افسران کے تقرر و تبادلے کئے گئے ہیں.
آئی جی نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس رفعت مختار کا تبادلہ کر کے رفعت مختار کو ڈائریکٹر جنرل، ایف آئی اے تعینات کیا گیا ہے جبکہ ایف آئی اے میں تعینات پولیس سروس، گریڈ 20 کے وقار الدین سید کو تبدیل کر کے ڈائریکٹر جنرل، نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی تعینات کیا گیا ہے. مزید برآں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں تقرر کے منتظر، پولیس سروس گریڈ 20 کے محمد کاشف کی خدمات بلوچستان حکومت کے سپرد کی گئی ہیں،
دریں اثناء گریڈ 22 میں ترقی پانے والے، سندھ حکومت میں تعینات پولیس سروس کے عمران یعقوب منہاس کو تبدیل کر کے ڈیپوٹیشن پر وزیراعظم معائنہ کمیشن کا ممبر تعینات کیا گیا ہے اور نیشنل سکول آف پبلک پالیسی میں تعینات محمد شہزاد سلطان کو گریڈ 22 میں ترقی دے کر چیف انسٹرکٹر، پاکستان ایڈمنسٹریٹو سٹاف کالج (پی اے ایس سی) کی اسامی گریڈ 22 میں اپ گریڈ کر کے خدمات جاری رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے، دوسری جانب سیکریٹری گروپ کے افسران کے تقرر و تبادلوں کی تفصیلات کے مطابق سیکرٹریٹ گروپ، گریڈ 21 کے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں او ایس ڈی ظفر عباس ایڈیشنل سیکریٹری، خزانہ ڈویژن تعینات کئے گئے ہیں جبکہ ڈپٹی سیکریٹری اقتصادی اُمور ڈویژن عائزہ ستار کا تبادلہ کر کے اُنہیں ڈپٹی سیکریٹری وزیراعظم دفتر (پبلک) تعینات کیا گیا ہے، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے جملہ احکامات کے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیئے ہیں