بھارتی فاسٹ بولر جسپریت بمراہ سے متعلق اہم خبر!

Apr 04, 2025 | 22:59:PM

(ویب ڈیسک)بھارتی فاسٹ بولر جسپریت بمراہ کی انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں واپسی تاحال مشکوک ہے۔

جمعے کے روز لکھنؤ سپر جائنٹس کے خلاف ممبئی انڈینز کی ٹیم کا حصہ نہ بن پانے والے گیند باز کا رائل چیلنجرز کے خلاف 7 اپریل کو ہونے والا اگلا میچ کھیلنا بھی مشکوک ہوگیا ہے۔

تاہم، ای ایس پی این کرک انفو کے مطابق جنوری میں کمر کی انجری کا شکار ہونے والے جسپریت بمراہ اس وقت ری ہیب میں ہیں اور جلد ہی ایکشن میں دِکھائی دیں گے۔

وہ اس وقت بنگالورو میں بی سی سی آئی کے سینٹر آف ایکسیلینس میں ہیں اور فٹنس ٹیسٹ کے حتمی مراحل سے گزر رہے ہیں اور بی سی سی آئی کی میڈیکل ٹیم کی جانب سے تصدیق کے بعد ہی ممبئی انڈینز کی جانب سے آئی پی ایل کا حصہ بن سکیں گے۔

مزیدخبریں