(24نیوز)کورونا کیسز کی بڑھتی شرح کے پیش نظر سکول بند ہوں گے یا کھلے رہیں گے فیصلہ آج ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس کا اہم اجلاس آج طلب کیا گیا ہے۔ کانفرنس کی صدارت وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کریں گے۔اجلاس میں تعلیمی اداروں میں کورونا ایس او پیز بارے تبادلہ خیال کیا جائے گا ۔ وزارت تعلیم کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں تعلیمی اداروں میں کورونا ایس او پیز پر عملدر آمد کے لئے مختلف آپشنز پر غور کیا جائے گا، تاہم کسی صوبے کی جانب سے تعلیمی ادارے بند کرنے کی تجویز تاحال موصول نہیں ہوئی۔