اسلام آباد ہائیکورٹ حملہ کیس،مزید وکلاء نے غیر مشروط معافی نامہ جمع کروا دیا

Aug 04, 2021 | 10:50:AM
اسلام آباد ہائیکورٹ حملہ کیس،مزید وکلاء نے غیر مشروط معافی نامہ جمع کروا دیا
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)اسلام آباد ہائی کورٹ حملہ کیس میں مزید وکلاء نے غیر مشروط معافی نامہ جمع کروا دیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ حملہ کیس میں احسن مجید گجر و دیگر وکلاء کے خلاف توہین عدالت کیس پر سماعت ہوئی، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کیس کی سماعت کی۔وکلاء کی جانب سے صدر اسلام آباد ہائیکورٹ بار زاہد محمود راجہ عدالت پیش ہوئے۔ ہائیکورٹ حملہ کیس میں مزید وکلاء نے غیر مشروط معافی نامہ جمع کروا دیا۔ممبر اسلام آباد بار کونسل نصیر کیانی پہلے ہی غیرمشروط معافی نامہ جمع کروا چکے ہیں،  عدالت نے دیگر وکلاء کو جواب جمع کرانے کیلئے مزید وقت دیدیا۔ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہا کہ نصیر کیانی کی طرز پر دیگر وکلاء بھی اپنا جواب جمع کروا دیں۔عدالت نے کیس کی سماعت اکتوبر کے آخری ہفتے تک ملتوی کردی۔

یہ بھی پڑھیں:  سکول بند ہوں گے یا کھلے رہیں گے  فیصلہ آج