ایون فیلڈ ریفرنس:مریم نواز اور کیپٹن(ر)صفدر کی سزا کے خلاف اپیلوں پر سماعت ملتوی

Aug 04, 2021 | 11:23:AM
ایون فیلڈ ریفرنس:مریم نواز اور کیپٹن(ر)صفدر کی سزا کے خلاف اپیلوں پر سماعت ملتوی
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایون فیلڈ ریفرنس میں مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی سزا کے خلاف اپیلوں پر سماعت ملتوی کر دی ۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل بنچ کی کاز لسٹ منسوخ کر دی گئی ،بنچ کی عدم دستیابی کے باعث کیسز کی کاز لسٹ کینسل کی گئی ،جسٹس محسن اختر کیانی کورونا پازیٹو ہونے کے باعث قرنطینہ میں تھے ،ان کی کورونا رپورٹ نیگٹو آ  گئی ہے اور وہ جلد مقدمات کی دوبارہ سماعت شروع کریں گے۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی اپیلیں آج سماعت کے لئے مقرر تھیں۔

یہ بھی پڑھیں:  سکول بند ہوں گے یا کھلے رہیں گے  فیصلہ آج