سنی دیول کے بیٹے کی اپنےچاچا کےساتھ دوبارہ فلموں میں انٹری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) بھارتی فلم انڈسڑی کے اداکار سنی دیول کے بیٹے کرن دیول جلد اپنے چاچا ابھے دیول کے ساتھ اداکاری کرتے نظر آئیں گے۔
بھارتی اخبار کی رپورٹ کے مطابق اداکار کرن دیول نے فلم ’ پل پل دل کے پاس‘ سے بالی وڈ میں قدم رکھا تھا اوریہ فلم باکس آفس پر ناکام رہی اور اس کے بعد وہ کسی فلم میں نظر نہیں آئے۔اب دوبارہ اداکار کرن دیول اجے دیوگن کی پروڈکشن میں بن رہی فلم ’ویلی‘ میں نظر آئیں گے۔کرن دیول نے اس فلم کی شوٹنگ شروع کر دی ہے۔اس فلم میں کرن کے ساتھ انکے چاچا ابھے دیول بھی دکھائی دیں گے۔کرن دیول نے انسٹاگرام پر ابھے دیول کے ساتھ فوٹوشیئر کئے جس میں وہ ڈمپی چاچا کہہ کر بلاتے ہیں۔انہوں نے لکھا ہےکہ ’’چاچاہمیشہ میری پیٹھ تھپتھپانے کے لئے شکریہ‘‘۔
View this post on Instagram
یہ بھی پڑھیں: راجکمار راؤ اور اداکارہ جھانوی کپور دوبارہ کونسی فلم میں اکھٹے کام کرینگے۔۔؟