پاپڑی اور چاٹ بنانے کی بات کرنا قابل اعتراض بیان ،مودی اپوزیشن سے ناراض

Aug 04, 2021 | 12:38:PM

(ویب ڈیسک) بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی نے پارلیمنٹ میں کاغذ پھاڑنے اور بل کے پاس کئے جانے کے سلسلے میں حذب اختلاف کے اراکین کے قابل اعتراض تبصروں پر سخت اظہار ناراضی  کیا ہے اور کہا کہ اپوزیشن اراکین پارلیمنٹ اور آئین کی بے حرمتی کر رہے ہیں۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کےمطابق ان خیالات کا اظہار نریندر مودی نےبی جے پی کی پارلیمانی جماعت کی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ میٹنگ کے بعد پارلیمانی امور کے وزیر پرہلاد جوشی نے کہا کہ کل ترنمول کانگریس کے ایک رکن نے ٹویٹ کیا تھا جس پر وزیراعظم نے اسے عوام کی بے حرمتی قرار دیا اور کہا کہ عوام ہی اراکین پارلیمنٹ کو منتخب کرتے ہیں۔ مودی نے اس بیان پر اظہار ناراضگی کرتے ہوئے کہا کہ پاپڑی اور چاٹ بنانے کی بات کرنا قابل اعتراض بیان ہے، کاغذ چھین لینا اور ا س کے ٹکڑے کر کے پھینکا اور معافی بھی نہ مانگنا ان کے گھمنڈ کو ظاہر کرتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سنی دیول کے بیٹے کی اپنےچاچا کےساتھ  دوبارہ فلموں میں انٹری

مزیدخبریں