انوکھی خبر۔۔دلہن کی پش اپس لگاتے ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)شادی ایک بندھن ہے جو دوانسانوں کو آپس میں جوڑتا ہے مگرزندگی میں کچھ ایسے بھی واقعات رونماہوتے ہیں جو ذہن پر نقش ہوکررہ جاتے ہیں، سوشل میڈیا کے اس دور میں ایک ایسی ویڈیووائرل ہوئی جسے دیکھ کر صارفین نے دلچسپ کمنٹس کئے جبکہ اس ویڈیو کو خوب پسند بھی کیاجارہا ہے کیونکہ ویڈیو میں دلہن پُش اپس لگارہی ہے۔
بھارت میں شادی کی تقریبات کی مضحکہ خیز ویڈیو اکثر سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی رہتی ہیں،شادیوں کے دوران ہونے والی دلچسپ حرکات سے متعلق خبریں سامنے آتی رہتی ہیں، شادی کے روز رسومات اور پہنے جانے والے کپڑوں میں کچھ غیر معمولی کردکھانے کی خواہش تو ہر لڑکی میں پائی جاتی ہے لیکن دلہن جیسی خواہش یا پریکٹس شاید ہی اب تک کسی نے کی ہو۔جب بھی کبھی کوئی لڑکی دلہن بنتی ہے تو خواہش ہوتی ہے کہ وہ بات کم کرے، ملے جلے کم تاکہ میک اپ اور عروسی لباس خراب نہ ہو جائے۔
View this post on Instagram
بھارت سے ایک انوکھی خبر نے سب کو حیران کر ڈالا جہاں دلہن کی عروسی لباس میں پش اپس لگانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ بھارتی میڈیا پر شیئر کی گئی ایک بھارتی دلہن کی ویڈیو نے ایک بار پھر سوشل میڈیا صارفین کو حیرت میں مبتلا کردیاہے۔وائرل ویڈیو میں لال رنگ کے خوبصورت عروسی لہنگے میں تیار دلہن کو زمین پر پش اپس لگاتے دیکھا جاسکتا ہے۔ ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر بھارتی فٹنس ٹرینر آنا اروڑا کی جانب سے شیئرکی گئی ہے جسے اب تک 5 لاکھ سے زائد بار دیکھا جاچکا ہے۔
ایک صارف نے لکھا کہ ’بھاری لہنگا پہن کر ورزش کرنا واقعی مشکل ہے۔‘ ایک اور صارف نے لکھا کہ دلہن کو پش اپس لگانے کے لئے یہی وقت ملا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: شوہر نے خواب میں ایسا کیا دیکھا۔۔؟ جاگتے ہی بیوی کا گلا کاٹ دیا