امریکی فیشن ماڈل کو  سیدھے سادے شوہر  کی تلاش،دھوکے باز رجوع نہ کریں

Aug 04, 2021 | 15:10:PM
امریکی فیشن ماڈل کو  سیدھے سادے شوہر  کی تلاش،دھوکے باز رجوع نہ کریں
کیپشن: امریکی فیشن ماڈل ڈینی  بینکس(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

امریکی فیشن ماڈل ڈینی  بینکس(فائل فوٹو)

(ویب رپورٹ)امریکا میں بعض مشہور شخصیات کے پاس دولت تو بے شمار ہوتی ہے لیکن ان کو  نجی زندگی میں کوئی وفادار ساتھی نہیں مل پاتا۔اسی طرح امریکا کی فیشن ماڈل 31 سال کی حسینہ  ڈینی  بینکس  کو شکایت ہے کہ اس کو اب تک درجنوں مردوں نے رشتے  میں صرف دھوکہ ہی دیا ہے ۔ ایسے میں اب اس کو کوئی ہائی فائی لڑکا نہیں بلکہ معمولی شوہر چاہئے ۔
بھارت کے نجی ٹی وی کی ویب رپورٹ کےمطابق پیار اور ایمانداری کا پیسے اور لگژری لائف سے کوئی لینا دینا نہیں ہوتا، اس لئے تو لاکھوں کمانے والی گلیمرس گرل  ڈینی  بینکس اس وقت ایک سادہ لوح شوہر کی تلاش کررہی ہے ۔اس خاتون کا کہنا ہے کہ وہ اب تک اپنے تعلقات میں کئی مرتبہ دھوکہ کھا چکی ہے ، ایسے میں اب اس کو ایک سیدھے سادے انسان سے شادی کرنی ہے ۔31 سال کی ماڈل نے  اپنی قاتلانہ اداوں سے  کافی پیسے کمائے ہیں، وہ پروفیشنلی جتنی کامیاب ہیں اتنی ہی وہ پیار کی زندگی میں بدقسمت رہی ہیں ۔

ڈینی  بینکس نےاب تک تمام رشتے بنائے لیکن ہر مرتبہ انہیں اپنے پارٹنر سے دھوکہ ہی ملا ۔ یہی وجہ ہے کہ اس مرتبہ وہ کسی چکاچوندھ کی بجائے اپنے لئے سیدھا سادہ لڑکا تلاش کررہی ہیں ۔ڈینی  بینکس نے اب تک کئی ماڈلوں تو کچھ امیر لوگوں کو بھی ڈیٹ کیا ۔ انہیں اس رشتوں میں ہمیشہ ہی دھوکہ ملا ۔ وہ بتاتی ہیں کہ انہوں نے کئی مرتبہ دیکھا کہ اس کے پارٹنر انہیں دھوکہ دے رہے تھے اور یہ بات انہیں دوسری خواتین نے پیغام بھیج  کر بھی بتایا ۔ ایک مرتبہ تو ان کے کسی پارٹنر نے ان کے ہی گھر میں دوسری عورت کے ساتھ ڈیٹنگ کی ۔ ان کے ساتھ ہوئے ایسے دھوکے نے انہیں ذہنی طور پر کافی پریشان کردیا ۔

ڈینی کو نارمل لڑکا تو چاہئے ، لیکن ان کی پریشانی یہ ہے کہ کوئی بھی نارمل انسان ان کے گلیمرس اور بولڈ پروفیشن کو قبول شاید ہی کرپائے ۔  ۔ ڈینی اپنے والدین کو 50 سالوں سے ایک ساتھ دیکھنے کے بعد یہ سوچتی ہیں کہ وہ کسی نارمل سے لڑکے سے شادی کرکے اپنا گھر بسائیں اور نارمل زندگی گزاریں ۔انسٹاگرام پر ساڑھے6ملین سے زیادہ فالوورز والی بولڈ ماڈل کی یہ خواہش کب پوری ہوگی یہ تو معلوم نہیں لیکن وہ اس کیلئے ڈیٹنگ ایپس کا استعمال کررہی ہیں ۔ تاکہ انہیں ایک اچھا اور سمپل لڑکا شادی کیلئے مل سکے ۔ 

یہ بھی پڑھیں: ساس نےدو بیویوں کو بیٹے سےملنا روک دیا، درمیان میں چارپائی ڈال کر سو گئی۔۔ کیوں۔۔؟