پی ٹی آئی کےعبدالقیوم نیازی وزیراعظم آزاد کشمیر منتخب   

Aug 04, 2021 | 15:31:PM

(24 نیوز) پاکستا ن تحریک انصاف کے امیدوار عبدالقیوم نیازی وزیراعظم آزاد کشمیر منتخب ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق سردار عبدالقیوم نیازی آزاد جموں وکشمیر کے13ویں وزیراعظم بنیں ہیں۔عبدالقیوم نیاز ی کو 33اراکان پارلیمنٹ نے ووٹ دیاجبکہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ  ن نے مشترکہ امیدوار  چودھری لطیف اکبر کو 15 ووٹ ملے۔

 سردار عبدالقیوم نیازی آزاد جموں کشمیر کے حلقہ ایل اے 17 پونچھ سے  کامیاب ہوئے ہیں۔ ان کا تعلق ضلع پونچھ کی تحصیل عباس پور سے ہے۔ عبدالقیوم نیازی اس سے پہلے وزیر خوراک رہ چکے ہیں وہ 2006 میں مسلم کانفرنس کے پلیٹ فارم سے کامیاب ہوئے۔ سردار عبدالقیوم نیازی مسلم کانفرنس چھوڑ کر  تحریک انصاف میں شامل ہوئے تھے۔

مزیدخبریں