(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم ہائوس نے پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کی شکایات پر ڈسٹرکٹ کوارڈی نیشن کمیٹیوں کو مزید فعال کرنے کی ہدایت کر دی۔
وزیراعظم ہاؤس نے ڈسٹرکٹ کوارڈی نیشن کمیٹیوں کو مزید فعال کرنے کی ہدایت کر دی ہے، پنجاب حکومت نے ضلع کی سطح پر انتظامیہ اور عوامی نمائندوں پر کمیٹیاں قائم کر رکھی ہیں۔ مذکورہ کمیٹیوں میں پی ٹی آئی کی ارکان اور ٹکٹ ہولڈرز اور ڈی سیز و ڈی پی اوز شامل ہیں۔
وزیراعظم ہاؤس نے ڈی پی اوز اور ڈی سیز کو عوامی نمائندوں کی بات سننے اور ان کے کام کرنے کی ہدایت کی ہے، پنجاب حکومت نے تمام ڈی سیز اور ڈی پی اوز کو ہفتہ وار عوامی نمائندوں کیساتھ اجلاس کرنے کی ہدایت کر رکھی ہے۔
ذرائع کے مطابق حکمران جماعت کے ارکان نے شکایت کی تھی کہ ضلعی انتظامیہ ان کی بات نہیں سنتی، جس سے حلقوں میں پی ٹی آئی کی ساکھ متاثر ہو رہی ہے، اس کے بعد وزیراعظم ہاؤس نے خصوصی ہدایات جاری کیں۔
یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی کےعبدالقیوم نیازی وزیراعظم آزاد کشمیر منتخب