تعلیمی ادارے کھلیں گے یا نہیں۔۔؟ اہم فیصلہ ہو گیا

Aug 04, 2021 | 16:38:PM

(24نیوز) بین الصوبائی وزرائے تعلیم کا اجلاس ختم ہوگیا، اجلاس میں تعلیمی ادارے بند نہ کرنے کا فیصلہ کیاگیا ، ویکسی نیشن نہ کرانے والے اساتذہ کیخلاف کارروائی کی جائے گی جبکہ سندھ میں تعلیمی ادارے 8 اگست تک بند رہیں گے۔

تفصیلات کےمطابق کورونا کیسز کی بڑھتی شرح کے حوالے سےبین الصوبائی وزرائے تعلیم کا اجلاس ہوا، بین الصوبائی وزرائے تعلیم اجلاس کی صدارت وفاقی وزیر شفقت محمود نے کی۔ اجلاس میں ڈاکٹر فیصل سلطان بھی شرکت کی، اجلاس میں تعلیمی اداروں میں کورونا ایس او پیز سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا،تعلیمی اداروں میں کورونا ایس او پیز پر عمل کے لئے مختلف آپشنز  پر غورکیا گیا۔ شرکا کا کہنا تھا کہ تمام صوبوں میں تعلیمی سرگرمیاں بحال رکھی جائیں۔ سکولوں میں50فیصد حاضری کو یقینی بنایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:شوہر نے خواب میں ایسا کیا دیکھا۔۔؟ جاگتے ہی  بیوی کا گلا کاٹ دیا
   اجلاس میں ملک بھر کے وزرائے تعلیم نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی، اجلاس میں کورونا کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے فیصلہ کیا گیا ہے کہ پنجاب بھر کے تعلیمی ادارے کھلے رہیں گے جبکہ مستقبل میں تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم 18 سال سے زائد عمر کے طلباء کی ویکسنی نیشن لازمی کراوئی جائے گی،دوسری جانب ویکسی نیشن نہ کروانے والے سرکاری ونجی سکولوں و کالجز کے اساتذہ کےخلاف تادیبی کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 یادرہے کہ حکومت کی جانب سے اساتذہ کو 15 اگست تک ویکسی نیشن کروانے کی ڈیڈ لائن پہلے ہی دی جاچکی ہے ،مقررہ تاریخ تک ویکسی نیشن  نہ کروانے والے اساتذہ کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی، این سی او سی کے تحت بین الصوبائی وزرائے تعلیم کا آئندہ اجلاس 25 اگست کو ہوگا۔

یہ بھی پڑھیںبرطانیہ میں تعلیم حاصل  کرنے کےخواہشمند طلبا کیلئے خؤشخبری۔۔درخواستیں  طلب
 واضح رہے کہ کورونا سے بگڑتی صورتحال کے پیش نظر دوبارہ پابندیوں کا اطلاق ہوگا، ہفتے میں 2 روز مارکیٹں بند رہیں گی جبکہ کاروباری اوقات رات 10 کی بجائے 8 بجے تک مقرر کئے گئے ہیں،ہوٹلز میں بیٹھ کرکھانے پینے پر مکمل پابندی عائد کی گئی ہے، ٹیک اوے کی سہولت دستیاب رہے گی،دفاترمیں بھی 50فیصدعملہ کام کرےگا۔

مزیدخبریں