سونے کی قیمت کے حوالے سے اہم خبر

Aug 04, 2021 | 19:35:PM

 (24 نیوز) ملک بھر میں دوسرے روز سونے کی قیمت مستحکم رہی اور اس میں کوئی ردو بدل نہیں ہوئی۔
سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق بدھ کے روز بھی سونے کی قیمت میں کوئی ردو بدل نہیں ہوا اور فی تولہ سونا ایک لاکھ 10 ہزار 600 روپے پر برقرار ہے۔ دس گرام سونے کی قیمت 94 ہزار 822 روپے پر مستحکم ہے۔
 دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا تین ڈالر اضافے کے بعد 1813 ڈالر کا ہوگیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ڈالر کی قیمت میں کتنی کمی ہوئی ۔۔ جانیے

مزیدخبریں