کمانڈرز چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے ضروریات سے باخبر رہیں۔آرمی چیف۔شہدائے پولیس کو سلام

Aug 04, 2021 | 19:41:PM
کمانڈرز چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے ضروریات سے باخبر رہیں۔آرمی چیف۔شہدائے پولیس کو سلام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک فوج کے کمانڈرز کوہدایت کی ہے کہ وہ نئے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے عصر حاضر کی ضروریات سے باخبر رہیں۔
آئی ایس پی آرکے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ نے بدھ کو ایبٹ آباد میں سالانہ کمانڈنگ آفیسرز کانفرنس میں بلوچ رجمنٹل سینٹر کا دورہ کیا جہاںکرنل کمانڈنٹ بلوچ رجمنٹ لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس نے ان کا استقبال کیا۔
آرمی چیف نے سینٹر میں یادگار شہدا پر پھول چڑھائے اور افسروں سے خطاب کرتے ہوئے آپریشنز میں حصہ لینے اور پیشہ وارانہ مہارت دکھانے پر بلوچ رجمنٹ کی تعریف کی۔

اس موقع پر انسپکٹر جنرل آرمز لیفٹیننٹ جنرل ماجد احسان اور کمانڈنٹ بلوچ رجمنٹل سنٹر بریگیڈئر عثمان ابن ریاض بھی موجود تھے۔
 جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ ہر سطح پر کمانڈرز کو اعلیٰ ترین پیشہ وارانہ مہارت کے حصول پر توجہ دینا چاہئے۔ کمانڈرز نئے چیلنجز سے نمٹنے کےلئے عصر حاضر کی ضروریات سے باخبر رہیں۔
 قبل ازیں چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے یومِ شہدائے پولیس پر پولیس کے شہدا کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی پولیس نے ملک میں امن و استحکام کےلئے اپنا کردار ادا کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان پولیس نے فرض کی ادائیگی میں بے مثال قربانیاں دیں۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کے شہداءکا ملک کے امن و استحکام میں بڑا کردار ہے۔


یہ بھی پڑھیں۔سفا ک بیوی کی شوہر کو گاڑی تلے بار بار کچلنے کی ویڈیو نے سنسنی پھیلا دی