سندھ کابینہ میں اکھاڑ پچھاڑ۔۔ نئے چہرے شامل کرنیکا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سندھ کابینہ میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ کردی۔ کئی وزرا کی چھٹی، وزیر تعلیم سعید غنی اور وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ بھی محفوظ نہ رہ سکے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ ہاوس سندھ میں پانچ گھنٹے تک اہم ترین اجلاس جاری رہا جس میں کابینہ کے سبکدوش اور نئے شامل ہونے والے وزیروں، مشیروں نے وزیر اعلیٰ سے ملاقات کی۔
نثار کھوڑو، سہیل انور سیال، اسماعیل راہو اور ہری رام کشوری سے وزارتیں واپس لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ سعید غنی اور ناصر شاہ سے ایک ایک وزارت واپس لے لی گئی ہے۔
مراد علی شاہ نے خوابوں کے شہنشاہ منظور وسان کو کابینہ میں نئی ذمہ داریاں دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ لیاقت آسکانی، ساجد جوکھیو، ضیا عباس شاہ اور ریاض حسین شیرازی کو بھی کابینہ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پنجاب میں چار بڑے مزارات بند کرنیکا فیصلہ