محکمہ موسمیات نے بارشوں کی نوید سنا دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کو اسلام آباد میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کے علاوہ صبح اور رات کے دوران تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پنجاب خطہ پوٹھوہار، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد، قصور میں تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔منڈی بہاوالدین، بھکر، میانوالی اور ڈیرہ غازی خان میں تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ صوبہ کے دیگر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔
خیبرپختونخوا میں ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور، کوہستان، سوات، دیر میں تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ مالاکنڈ، پشاور، مردان، صوابی، کرم، کوہاٹ، بنوں، وزیرستان اور ڈی آئی خان میں تیز ہواﺅں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ صوبہ کے دیگر اضلاع میں کل موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔
سندھ کے بیشتر جنوبی اضلاع میں مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ کراچی، ٹھٹہ، بدین اور تھر پارکرمیں ہلکی بارش/ بوندا باندی کی توقع ہے۔ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں کل موسم گرم اور مرطوب رہے گا تاہم شام /رات کے اوقات میں بارکھان، ڑوب اور گردوانواح میں تیز ہواﺅں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے کشمیر اور گلگت بلتستان میں کل تیزہواﺅں اور گرج چمک کےساتھ بارش کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں بھکر میں 102، اسلام آباد کے علاقوں ائیر پورٹ 32، گولڑہ 11، بوکڑہ 07، سٹی 04 میں ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ منگلہ 32، لاہور کے علاقوں تاجپورہ27، ائر پورٹ 14 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ جہلم 15، مری 10، اٹک 07، نارووال 06، سیالکوٹ کے علاقوں ائیر پورٹ 06، سٹی 02 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
راولپنڈی کے علاقوں شمس آباد 06 اور چکلالہ 02 میں ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ کرور (لیہ) 06، گجرات 05، ملتان کے علاقوں سٹی 04 اور ائر پورٹ 02 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ منڈی بہاﺅالدین 02، کشمیر کے علاقوں مظفر آباد ائیر پورٹ 12، سٹی 10 میں ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
کوٹلی 07، راولاکوٹ 05، خیبر پختو نخوا کے علاقوں ڈیرہ اسماعیل خان ائیر پورٹ 27، سٹی 22 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ پشاور کے علاقوں سٹی 17، ائیر پورٹ 09 میں ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ بالاکوٹ 16، بالائی دیر 01، زیریں دیر 02، چراٹ، کاکول 07، سیدو شریف 06 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔گلگت بلتستان اور بابوسر میں 03 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ آج کے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں دادو، دالبندین، نوکنڈی 43، سبی اور تربت میں 42 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔
اسلام آباد 37، لاہور 36، کراچی 31، پشاور 36، کوئٹہ 37 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔ گلگت 34، مظفر ا?باد 36، مری 24، فیصل ا?باد 36، ملتان 35 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔ سری نگر 29، جموں 33، لہہ 26، پلوامہ 28 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔ اننت ناگ 27، شوپیاں 26، بارہ مولہ 27 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:دوستوں نے شادی سے پہلے دولہا کیساتھ ایسی حرکت کی سن کرآپ حیران رہ جائینگے