دنیا بھر میں کشمیری کل یوم سیاہ منائیں گے ۔۔وادی میں مکمل ہڑتال ہوگی

Aug 04, 2021 | 21:20:PM
  دنیا بھر میں کشمیری کل یوم سیاہ منائیں گے ۔۔وادی میں مکمل ہڑتال ہوگی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)کنٹرول لائن کے دونوں اطراف، پاکستان اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری کل(5 اگست ) یوم سیاہ منائیں گے جس کا مقصد 2019 میں اس دن مودی کی فسطائی بھارتی حکومت کی طرف سے کئے گئے غیر قانونی اقدامات کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کرانا ہے ۔
 کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مودی حکومت نے اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں اور عالمی قانون کی خلا ف ورزی کرتے ہوئے دفعہ 370کی منسوخی کے ذریعے جموں ,کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرکے مقبوضہ علاقے کا فوجی محاصرہ کر لیاتھا۔ کل مکمل ہڑتال اور سول کرفیونافذ کیاجائے گا اورشام آٹھ سے ساڑھے آٹھ بجے تک بلیک آﺅٹ کیاجائے گا جوکل جماعتی حریت کانفرنس کی طرف سے جاری احتجاجی کیلنڈر کے تحت اس دن سے شروع ہونے والے’ ’ عشرہ مزاحمت “ کاحصہ ہوگا۔
احتجاجی کیلنڈر کے مطابق کل پانچ اگست کو لال چوک کی طرف مارچ بھی کیا جائے گا اور سیاہ جھنڈے لہرائے جائیں گے جبکہ دس روز تک روزانہ شام کو خصوصی دعائیہ مجالس کااہتمام کیاجائے گا۔ کشمیری 11 اگست کو شہید عزیمت شیخ عبدالعزیز اور دیگر شہداءکو ان کے یوم شہادت پر خراج عقیدت پیش کریں گے۔
چودہ اگست کو پاکستان کے یوم آزادی پر ملک کی ترقی اور خوشحالی کے ئے خصوصی دعا ئیہ مجالس منعقد کی جائیں گی۔ احتجاجی کیلنڈر کے مطابق 15 اگست کو بھارت کایوم آزادی یوم سیاہ کے طور پر منایاجائے گا۔اس دن سیاہ پرچم لہرائے جائیںگے جبکہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فورسزکی طرف سے وسیع پیمانے پر قتل وغارت، دوران حراست گمشدگیوں،جبری گرفتاریوں، خواتین کی بے حرمتی اوررہائشی مکانوں کی تباہی کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں۔کمانڈرز چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے ضروریات سے باخبر رہیں۔آرمی چیف۔شہدائے پولیس کو سلام